مسلم لیگ ن کی پہنچان تاجر دوست جماعت ہے ،جب اقتدار سنبھالہ تو ملک کا دیوالیہ ہونے والا تھا:اسحاق ڈار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ جب حکومت سنبھالی کو ملک کا دیوالیہ ہونے والاتھا آج نصف آباد ی خط غربت سے اوپر زندگی گزار رہی ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی سی سی آئی کے صنعتکارو ںسے ملاقات کی ،جہاں ان کا کہناتھا کہ 2013میں شہروں میں 18اور دیہات میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی لیکن اب لوڈ شیڈنگ پر بہت قابو پالیاگیاہے اور2012تک عالمی اداروں نے پاکستان کے ساتھ کام نہیں کیا ۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پہنچان تاجر دوست جماعت ہے ،ملکی ترقی کیلئے ایک منشور کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کی خدمت ذریعہ نجات سمجھتے ہیں ۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے ملک کی ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے ،جب اقتدار سنبھالہ تو پاکستان کادیوالیہ ہونے والاتھا اور مکے دکھانے والوں نے دباﺅ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے ۔پاکستان کی معیشت نے نائن الیون کے بعد بہت زیادہ انتظار کیاہے ۔دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں فوج نے انتہائی قابل تحسین کردار ادا کیاہے ،اگر کوئی بھی دہشت گرد ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہو گی اور نہ ہی کراچی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ ہو گا۔