عبید کے ٹوسمیت نوملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

عبید کے ٹوسمیت نوملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
عبید کے ٹوسمیت نوملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے ملزم عبید کے ٹو سمیت نو ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 14روز کی توسیع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے ٹو پر دھماکہ خیز مواد ر،ناجائز اسلحہ رکھنے اور ٹارگٹ کلنگ کا الزام عائد ہے جبکہ دیگر آٹھ ملزموں پر مختلف مقدمات درج ہیںجنہیں آج انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی ۔عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے عبید عرف کے ٹو سمیت نو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔