کھیلوں کے حوالے سے کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں:رائے تیمور

کھیلوں کے حوالے سے کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں:رائے تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کی صدارت میں 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور وہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اب حقیقی معنوں میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق کررہا ہے، ماضی میں 8 سال تک پنجاب گیمز منعقد ہی نہیں کی گئیں جس سے کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔
، یہ اعزاز ہماری حکومت کا ہے کہ وہ 8 سال بعد کھلاڑیوں کو پھر صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے