کرپشن نا قابل برداشت ،ملکی مسائل کی وجہ ماضی کی بیڈگورننس ،چودھری سرور

کرپشن نا قابل برداشت ،ملکی مسائل کی وجہ ماضی کی بیڈگورننس ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے نیب سمیت کسی ادارے میں حکومتی مداخلت نہیں بلکہ ہم اداروں کو سیاسی مد ا خلت سے پاک ،سفارشی کلچر کو ختم کر کے تمام تقر ریاں میرٹ پر یقینی بنا رہے ہیں ۔چین اور سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے تعا و ن کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دن بدن مضبوط ہورہا ہے۔مہنگائی و بیروزگاری سمیت دیگرمسائل بھی حل کیے جا رہے ہیں۔وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی تر جیح عام آدمی کی مشکلات کو ختم کر کے انکو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی کیلئے جوکر د ا ر ادا کر رہے ہیں اسکی جتنی بھی تعر یف کی جائے کم ہے ۔گزشتہ روز گور نر ہاؤس لاہور میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان، ظفر چوہدری اور ڈاکٹر بلال احمد سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں عوام کو ایماندار قیادت ملی ہے جو ملکی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جسکی وجہ سے ملک میں تمام شعبوں میں بہتری آرہی ہے ۔ حکومت نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ان پر مکمل عملددرآمد کر رہی ہے ۔ کر پشن ملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ ہے اور حکومت کسی بھی شعبے میں ایک روپے کی بھی کر پشن کو برداشت نہیں کررہی ۔ سیاسی لوگوں کیخلاف جو بھی مقدمات ہیں ان سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہماری حکومت نے کسی کیخلاف ایک بھی مقدمہ نہیں بنایا ۔ ملک کو در پیش معاشی مسائل کی اصل وجہ ماضی کی حکو متوں کے اربوں ڈالرز کے قر ضے اور بیڈ گورننس ہے۔ قوم مایوس نہ ہو موجودہ حکومت ہر صورت ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی محتسب پنجاب نجم سعید نے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ 2018پیش کی۔

مزید :

صفحہ آخر -