بیٹے کو قتل کے مقدمہ میں ناجائز ملوث کیاگیا، بیوہ کی دہائی

بیٹے کو قتل کے مقدمہ میں ناجائز ملوث کیاگیا، بیوہ کی دہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) بلال گنج کی رہائشی بیوہ خاتون نسرین بیگم نے آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میرا بیٹا چودھری عدنان آصف عرصہ 12 سال سے دبئی میں بسلسلہ روزگار مقیم ہے  2010 میں تھانہ لوئر مال میں درج قتل کے مقدمہ میں میرے بیٹے کو ناجائز طور پر ملوث کیا گیا  میرا بیٹا بے گناہ ہے، اسکا قتل کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں   نسرین بیگم نے آئی جی پنجاب کو انصاف کے حصول کے لئے درخواست دے دی جس میں اپیل کی گئی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش کسی ایماندار پولیس آفیسر سے کروائی جائے نسرین بیگم نے بتایا کہ بیٹے کو دبئی میں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے پاکستان پہنچنے کی صورت میں مدعی کی جانب سے نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔ حکومت اور پولیس حکام سے استدعا ہے کہ میرے بیٹے چودھری عدنان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -