عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملنے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے عمر ایوب سے کہا کہ آپ کی گاڑی اڈیالہ جیل میں نہیں جا سکتی۔عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس ملاقات کے لئے عدالتی حکم نامہ ہے۔اس کے ساتھ ہی عمر ایوب نے پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم نامہ دکھایا۔عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔