وہ عمل جس کی وجہ سے دوزخ میں اکثریت عورتوں کی ہوگی

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’اے عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ کیا کرو ، اور زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرو ، کیونکہ میں نے دوزخیوں میں اکثریت تمہاری دیکھی ہے ۔ ‘‘
ان میں سے ایک دلیر اورسمجھ دار عورت نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں کیا ہے ، دوزخ میں جانے والوں کی اکثریت ہماری( کیوں ) ہے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ تم لعنت بہت بھیجتی ہو اور خاوند کا کفران (نعمت) کرتی ہو ، میں نے عقل و دین میں کم ہونے کے باوجود، عقل مند شخص پر غالب آنے میں تم سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا ۔ ‘‘
اس نے پوچھا؟ اے اللہ کے رسول ﷺ! عقل و دین میں کمی کیا ہے ؟
آپ ﷺ نےفرمایا:’’ عقل میں کمی یہ ہے کہ دوعورتوں کی شہادت ایک مرد کے برابر ہے ، یہ توہوئی عقل کی کمی اور وہ (حیض کے دوران میں ) کئی راتیں (اور دن) گزارتی ہیں کہ نماز نہیں پڑھتیں اور رمضان میں بے روزہ رہتی ہیں تویہ دین میں کمی ہے ۔ ‘‘
(صحیح مسلم : 241)