آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: 2 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: 2 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: 2 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ عدالت نے ملزم اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے نام رہائی سے قبل ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں جبکہ دونوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ تحریری فیصلہ 2 صفحات پر مشتمل ہے۔