چین میں کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ایک ہفتے میں ساڑھے 6 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان، بچاؤ کی تیاریاں شروع کردی گئیں

چین میں کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ایک ہفتے میں ساڑھے 6 کروڑ افراد کے متاثر ...
چین میں کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ایک ہفتے میں ساڑھے 6 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان، بچاؤ کی تیاریاں شروع کردی گئیں
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی حکام کورونا وائرس کی جاری نئی لہر سے نمٹنے کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں جو جون میں عروج پر  پہنچے گی  اور ایک ہفتے میں 65 ملین افراد کو متاثر کرے گی۔وائرس کی نئی XBB قسمیں اس لہر کی وجہ ہوں گی۔
واشنگٹن پوسٹ کے  مطابق  معروف چینی وبائی امراض کے ماہر ژونگ نانشین  نے   کہا کہ ایکس بی بی اومیکرون سب ویریئنٹ  کے لیے دو نئی ویکسینیشنز (بشمول XBB. 1.9.1، XBB. 1.5، اور XBB. 1.16) ابتدائی طور پر دی گئی ہیں۔ گوانگزو میں ایک بائیوٹیک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ژونگ نے کہا کہ جلد ہی 3 سے4 دیگر ویکسینز کی منظوری مل جائے گی، لیکن انہوں نے مزید کوئی معلومات نہیں دیں۔

 چین کا سخت صفر کوویڈ پروگرام گزشتہ موسم سرما میں ترک کر دیا گیا تھا، اس وقت ملک کی 85 فیصد آبادی اس سے متاثر ہوچکی تھی لیکن نئی لہر اب تک ریکارڈ کی گئی بیماری کی سب سے بڑی لہر ہو سکتی ہے ۔

چین میں حکام کا دعویٰ ہے کہ موجودہ لہر کم شدید ہوگی لیکن صحت عامہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ ملک کی بڑی عمر رسیدہ آبادی میں اموات میں ایک اور اضافے سے بچنے کے لیے، ایک بھرپور ویکسینیشن بوسٹر پروگرام اور ہسپتالوں میں اینٹی وائرلز کی فراہمی ضروری ہے۔