ملک کی کشیدہ صورتحال ،شیخ رشید نے حکومت کے فارغ ہونے کی تاریخ دے دی

ملک کی کشیدہ صورتحال ،شیخ رشید نے حکومت کے فارغ ہونے کی تاریخ دے دی
ملک کی کشیدہ صورتحال ،شیخ رشید نے حکومت کے فارغ ہونے کی تاریخ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ دے دی ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ حکومت 30 دسمبر سے پہلے فارغ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے، حکومت نے ناموس رسالت کے مسئلے کو جان بوجھ کر چھیڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لوگ غصے میں بیٹھے ہیں ،اب لیگی رہنما انتخابی مہم کیسے چلائیں گے ۔
نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پرو گرام ”سوال یہ ہے “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراءکے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں موجود مجھ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے دھرنے والوں پر بھارت کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،احسن اقبال کو اب نارووال میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں انہوں نے ن لیگ کو ووٹ دیے تھے ، نوازشریف نے فوج کو دھرنے میں الجھانے کا منصوبہ بنایا اس لیے گلی گلی میں نوازشریف کو گالیاں پڑرہی ہیں۔
مزید خبریں :”یہ وہ ہی شخص ہے جو ۔۔۔“چودھری نثار نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف بڑا بیان دے دیا ،نواز شریف کو آج کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -