الیکشن کمیشن کاآئندہ ضمنی انتخابات میں اپنے افسران کی خدمات لینے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کاآئندہ ضمنی انتخابات میں اپنے افسران کی خدمات لینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ ضمنی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا،الیکشن کمیشن کے افسران ڈی آر اوز اور آر اوز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات عدلیہ(بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )
کی نگرانی میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آئندہ ضمنی انتخابات کے انعقاد کے دوران الیکشن کمیشن کے افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے فرائض سرانجام دیں گے ۔الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے انتخابات 2018میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں اور تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کو آئندہ انتخابات کے لئے نا اہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن