آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا شور ، عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تقرری کا کیا بنا؟

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا شور ، عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا شور ، عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تقرری کا کیا بنا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا 4 سال کیلئے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر 4 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے اور ان کی مدت ملازمت اس وقت سے شمار ہوگی جب سے وہ جوائننگ دیں گے۔عاصم سلیم باجوہ کی اس عہدے پر تقرر کیلئے سمری گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں، وہ بطور کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، اس سے قبل انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں بطور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -