بہاولپور،گرلز ہائیر سکینڈری سکول  میں مینا بازار کے نام پر لوٹ مار

بہاولپور،گرلز ہائیر سکینڈری سکول  میں مینا بازار کے نام پر لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
چک نمبر12 بی سی کی انتظامیہ نے مبینہ طورپرگزشتہ روز مینابازار کے نام پرطالبات سے خوب لوٹ مارکی ہے مینابازار میں انٹری کیلئے ایڈوانس ٹکٹ20 روپے جبکہ مینابازار کے روز ٹکٹ30 روپے میں زبردستی فروخت کیاگیااورسکول میں زیرتعلیم ہزاروں طالبات کومینابازار میں 100 فیصد شرکت کی بھی تنبیہ کی گئی اورساتھ دھمکی بھی دی گئی کہ جوطالبہ ٹکٹ خریدنے کے باوجود بھی شرکت نہیں کریگی ان سے500 روپے فی کس جرمانہ وصول کیاجائیگاسکول میں زیرتعلیم طالبات کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مینابازار میں مضرصحت کھانوں کے نرخ بھی دوگنازائدوصول کیے گئے ہیں ناقص اوربوسیدہ اشیاء خوردنوش سے طالبات بیمار ہوگئیں ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپورسے لوٹ ماراوراختیارات کے ناجائز استعمال پرکاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔
لوٹ مار