مرکزی داخلہ پالیسی کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جائے گا

 مرکزی داخلہ پالیسی کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف کالجز سندھ نے کالجوں کے داخلہ کا طریقہ کار جاری کردیاہے جس کے مطابق مرکزی داخلہ پالیسی کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جائے گا۔کراچی کے 80 میل کالجز جبکہ 88 فیمیل کالجز میں گیارہویں جماعت میں داخلے دیئے جائیں گے۔پری میڈیکل میں فیمیل کے لئے 17 ہزار 635 سیٹیں جبکہ میل کے لئے 5 ہزار 490 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔پری انجینئرنگ فیمیل کے لئے 8 ہزار 465، میل کے لئے 20 ہزار 940 سیٹیں،کامرس میل 22 ہزار 340 جبکہ فیمیل کے لئے 18 ہزار 100 سیٹیں رکھی گئی ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -