پرنسپل کا جواب ۔۔۔( صرف مسکرائیے )

پرنسپل کا جواب ۔۔۔( صرف مسکرائیے )
پرنسپل کا جواب ۔۔۔( صرف مسکرائیے )

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قابلیت ہو تو ایسی۔۔۔

ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو سیر پر لے جانے کے لیے ایک  جہاز میں بٹھایا گیا...
جب تمام اساتذہ بیٹھ گئے تو پائلٹ نے خوشی اور جوش بھرے لہجے میں اعلان کیا...
آپ تمام محترم اساتذہ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں اسے آپ ہی کے کالج کے ذہین طالبعلموں نے بنایا ہے۔۔۔
بس پھر کیا تھا .. !!

اتنا سنتے ہی تمام اساتذہ اس خوف سے نیچے اتر گئے کہ کہیں جہاز حادثے کا شکار نہ ہو جائے...

لیکن پرنسپل صاحب بیٹھے رہے...
یہ دیکھ کر پائلٹ ان کے پاس گیا اور دریافت کیا...
سر... تمام اساتذہ اپنے شاگردوں کا نام سنتے ہی ڈر کر اتر گئے لیکن آپ کیوں نہیں اترے .. ؟
کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا.. ؟
پرنسپل نے دل کو چھو جانے والا جواب دیا
مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالب علموں پر اعتماد ہے
دیکھ لینا...
یہ  جہاز سٹارٹ ہی نہیں ہو گا۔۔۔

مزید :

لافٹر -