غیر معیاری ریسرچ پیپر کے ذریعے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

غیر معیاری ریسرچ پیپر کے ذریعے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر یونیورسٹی آف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)غیر معیاری ریسرچ پیپر کے ذریعے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ یہ قانونی نوٹس مقامی شہری ڈاکٹر قیصر رشید کی جانب سے بھجوایا گیا ہے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم نے آیوڈین سالٹ اور چوہوں پر ایک مخصوص بیماری کے پہلے سے ہونے والے تجربے کے ریسرچ پیپرز کو کاپی کر کے غیر قانونی طور پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔قانونی نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم نے سائنسی جرنلز میں اپنے 120آرٹیکلز کی اشاعت کا دعوی کیا ہے مگر اس کے باوجود ان کے نام کی ایک بھی کتاب آج تک شائع نہیں ہوئی جو واضح کرتا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جعل سازی کر کے حاصل کی۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم سائنسی ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا وہ قانونی نوٹس ملنے کے 15یوم میں اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ قانونی چارہ جوئی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -