شادی کے بعد جسم فروشی کروانے والے چینی شہری چوفیافاچونگ کی قید سے خاتون بازیاب

شادی کے بعد جسم فروشی کروانے والے چینی شہری چوفیافاچونگ کی قید سے خاتون ...
شادی کے بعد جسم فروشی کروانے والے چینی شہری چوفیافاچونگ کی قید سے خاتون بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ نے شادی کے بعد جسم فروشی کروانے والے چینی شہری چوفیفا چونگ کی قید سے پاکستانی لڑکی زرینہ کو بازیاب کروا کر والد کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

درخواست گزار اشفاق نے اپنی بیٹی زرینہ بی بی کو اس کے چینی شوہر سے بازیاب کرانے کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی، عدالتی بیلف نے اقبال ٹاﺅن کے گھر سے لڑکی کو بازیاب کروا کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کردیا، لڑکی نے عدالت کوبتایا چینی لڑکے نے شادی کے بعد اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل اور اس سے جسم فروشی کروانا شروع کر دی تھی، انکار پر اسے قید کر لیاگیا،فاضل جج نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے والد کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی۔