چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بھی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اشفاق احمد کی جگہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنیکی تجویز دی گئی ہے،عاصم احمد اپریل 2021 سے اگست2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں،عاصم احمدکے پاس ممبرآئی ٹی ایف بی آر کا بھی اضافی چارج تھا۔چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیلئے سمری بھجوا دی گئی،اشفاق احمدکواگست2021میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔
چیئرمین

مزید :

صفحہ آخر -