تخت بھائی ، دبئی پلٹ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی قاتل نکلا 

تخت بھائی ، دبئی پلٹ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی قاتل نکلا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            تخت بھائی( تحصیل رپورٹر )تخت بھائی کے علاقہ ہاتھیان عزیز اللّٰہ خان کلی میں گزشتہ ہفتے کو رات کی تاریکی میں دوبئی پلٹ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،سگا بڑا بھائی قاتل نکلا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ ہاتھیان میں 13 اپریل کو دوبئی سے چھٹی پر گھر آنے والا 31 سالہ شادی شدہ نوجوان رفیع اللّٰہ ولد گل سید نے رات کی تاریکی میں گھر کے اندر پیشاپ کرنے کے دوران اندھی گولی کا نشانہ بن کر موقع پر دم توڑا تھا۔ دلخراش واقعے کی ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اندھے قتل کا سوراخ لگانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او شفیع اللہ خان اور انوسٹیگیشن آفیسر فرید خان اور دیگر کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ جنہوں نے دن رات ایک کر کے مقتول کے 48 سالہ بھائی گلاب سید جو کہ سوزوکی ڈرائیور ہے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ جس نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر کے اپنے حقیقی بھائی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔قاتل نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میں نے قتل کے بعد ڈرامہ رچایا کہ ہمارے بھائی نے خودکشی کر لی یا نامعلوم افراد نے گولی ماری ہے۔ قاتل کا موقف تھا کہ میرا بھائی رفیع اللّٰہ کی بیوی 26 سالہ نوحیاں بی بی دختر غفور خان سکنہ میردے درگئی جو دو بچوں کی ماں ہے سے ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم کو بعد ازاں لوند خوڑ پولیس کے تفتیشی انسپکٹر فرید خان نے تخت بھائی سول جج محمد خان کی عدالت میں پیش کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔