آزاد کشمیر الیکشن میں کئے وعدے پورے اورعوامی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں سے حساب لیں گے:سردار تنویر الیاس
راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر و سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں طویل المدتی تاریخی ترقیاتی منصوبہ جات شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا، بحثیت انچارج الیکشن مہم آزاد کشمیر بھرکے انتخابی حلقہ جات میں جو جو وعدے کئے ان پر لفظ با لفظ کاربند ہیں،جلدعوام سےکئےگئےوعدوں پر عمل درآمد شروع کریں گے،74 سالوں سے عوام کے ساتھ جھوٹ بول کر عوام کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں سے حساب لیں گے،سردار صغیر شہید کی ساری زندگی عوام کی خدمت سے عبارت رہی، ان کے عوامی خدمت کے چھوڑے ہوئے مقدس مشن کی تکمیل کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سردار پیلس بنگوئیں میں سردار محمد صغیر خان شہید کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئےسردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ایل اے 22 سے محترمہ شاہدہ صغیر کے الیکشن لڑنے کافیصلہ حلقہ کےعوام کاتھا،ان کی تاریخ ساز کامیابی نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے،حلقے کی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،وسطی باغ کے باشعور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتا ہوں، الیکشن میں ان سے کئے گئے تمام وعدوں پر قائم ہوں ، انشاء اللہ ہماری کاردگی عام آدمی کے لیئے باعث فخر ہو گی۔
سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا دور اقتدار تاریخی ہو گا،زبانی وعدوں کے بر عکس عملی کام ہوں گے جو زمین پر نظر آئیں گے، عمران خان کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک ٹوٹی ،کھمبا،ٹینکی،سکول یہ عوام کا حق ہے جو انہیں ملے گا،تقر ریوں اور تبادلوں سے حکومتیں نہیں چلا کر تیں،ہمارے دور اقتدار میں کسی کا انتقامی تبادلہ ہو گا اور نا ہی کسی کا استحقاق مجروح ہونے دیں گے۔
تعزیتی ریفرنس میں آزاد کشمیربھرکےمختلف مقامات سے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی پیر مظہر الحق،صدر پی ٹی آئی راجہ منصور خان،سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور،صدر یوتھ راجہ سبیل،سردار کاشان مسعود،سردار احمد صغیر ،سردار امتیاز شاہین، سردار عامر جمیل،سردار شہزاد ایڈووکیٹ،نجم الثاقب کیانی،سردار شاہد اعظم عامر رفیق، افنان نواز سردار نئیر ایوب، سردار افتخار فیروز،سردار لیاقت،سردار حفیظ،سردار نصیر،سردار شبیر،سردار امجدسدوزئی،سردار جہانگیر جاوید،سردار عاشق خان،پروفیسر سردار آفتاب،سردار خالد ابراہیم،سردار عمران یسین،چیئرمین سردار الطاف،سردار اسحاق،سردار راوف،ندیم انجم،سردار سعید،سردار شریف،سردار طاہر سلطان،سردار شبریز ،سردار منور،مولانا آفتاب کاشر، تیمور ادریس،حمیرا فیاض،ریحانہ خان،لائبہ خان،شمائلہ انجم،جویریہ ظفر کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔