کراچی: متنازع کینالز کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے پولیس موبائل جلا دی، متعدد اہلکار زخمی

کراچی: متنازع کینالز کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے پولیس موبائل جلا دی، متعدد ...
کراچی: متنازع کینالز کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے پولیس موبائل جلا دی، متعدد اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پرمتنازع کینالز کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی، مظاہرین کے پتھراو سے کئی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وکلاء اور قوم پرست جماعتوں نے ملیر لنک روڈ کو بند کردیا ، پولیس کی نفری لنک روڈ پر تعینات کردی گئی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن بھی لنک روڈ منگوالیا گیا جبکہ وکلاءبن قاسم اور سٹیل ٹاو¿ن تھانے سے نکل گئے۔
گلشن حدید لنک روڈ پر مظاھرین کی بڑی تعداد دھرنے میں پہنچ گئی، وکلاء اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا سلسلہ جاری رہا، وکلاءاور مظاہرین کے پولیس پر پتھراو سے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔
مظاہرین نے وفاقی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کینال منصوبہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں لگا کر نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔
دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس پسپائی کا شکار نظر آئی، مظاہرین نے پولیس موبائل کو گھیر لیا، پولیس کی نفری موبائل چھوڑ کر فرارہو گئی، مظاہرین نے پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ کردی، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔