معروف گیم لڈو سٹار میں ہر مرتبہ ”6“ کیسے لانا ہے؟ ایک ایسا طریقہ سامنے آ گیا جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوں تو سمارٹ فون کیلئے ایسی بہت ساری معروف گیمز دستیاب ہیں جو آن لائن دوستوں کے ساتھ کھیلی جا سکتی ہیں مگر حال ہی میں منظرعام پر آنے والی ”لڈو سٹار“ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور جسے دیکھو، وہ اس گیم کا دیوانہ نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ میرے پیٹ میں ایک اور بچہ پرورش پا رہا ہے، فریال مخدوم کا سوشل میڈیا پر پیغام
لڈو حقیقی ہو یا سمارٹ فون والی، سب کا مشترکہ طور پر ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے نمبر ”6“ کا حصول، جس کیلئے بعض اوقات اتنا انتظار کرنا پڑتا ہے کہ مخالف شخص گیم ہی جیت جاتا ہے اور آپ کا انتظار شکست میں بدل جاتا ہے۔ مگر اب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایسا طریقہ سامنے آیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ ہر مرتبہ ''6'' کا ہندسہ لا سکتے ہیں ۔
یہ طریقہ کسی طرح کی کوئی ہیکنگ نہیں ہے بلکہ جیسا کہ لڈو سٹار گیم شروع کرتے ہی یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ ”اس گیم میں قسمت سے زیادہ حکمت عملی چلے گی۔“ تو بس اسی بات میں ”6“ کا ہندسہ لانے کا راز بھی پنہاں ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے تقریباً ہر مرتبہ چھ لایا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق یہ راز باری آنے پر آپ کی تصویر پر چلنے والا سبز رنگ کا ”کلاک“ ہے جس کے ختم ہونے سے پہلے آپ کو دانہ پھینکنا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی باری چلنے میں جلدی کر دیتے ہیں اور اس وجہ سے انہیں کم نمبر ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر شام کو انڈے کو ابال کر یہ ایک کام کریں گے تو آپ خطرناک ترین بیماری سے بچ جائیں گے
اگر آپ ”6“ نمبر لانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے باری چلنے کیلئے تھوڑا سا انتظار کریں اور جب آپ کی تصویر پر چلنے والا سبز رنگ کا کلاک کچھ اس حالت میں آ جائے جیسے 12 بج کر 15 منٹ بج رہے ہیں تو فوراً دانہ پھینکیں (ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق)۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اگر آپ نے بالکل صحیح موقع پر دانہ پھینکا تو جتنی مرتبہ آپ کامیاب کوشش کریں گے، اتنی مرتبہ ہی ”6“ کا ہندسہ آئے گا اور آپ کا مخالف منہ دیکھتا رہ جائے گا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔