پاکستان کے شعبہ توانائی میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے شعبہ توانائی میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے دلچسپی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات عربی جمہوریہ مصر کے سفیر مسٹر طارق ڈہرورو نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی سفیر ایک مصری انرجی کمپنی TAQA کے وفد کی قیادت کر رہے تھے جو پاکستان کے توانائی سیکٹر میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی غرض سے ملاقات کر رہے تھے  معاون خصوصی نے پاکستان کے انرجی سیکٹر اور ملک کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے حکومت کے اقدامات کا ایک جائزہ پیش کیا  انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کی نگرانی خود وزیر اعظم پاکستان کر رہے ہیں معاون خصوصی نے کلین اور گرین انرجی کے بارے میں پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے انرجی مکس کو قومی گرڈ میں مزید ہائیڈل اور قابل تجدید ذرائع سے پیداوار کے ذریعے متنوع شکل دی جا رہی ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قابل تجدید توانائی کے حصول کو 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد تک بڑھایا جائے گا  مصری کمپنی نے توانائی کے شعبے میں بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم، قابل تجدید توانائی سے متعلق منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ایل این جی، سی این جی اور گیس کی تقسیم کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے توانائی کے شعبے پر جامع بریفنگ پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں کمپنی کی سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سفیر نے امید ظاہر کی کہ مصر اور پاکستان کے مابین جی ٹو جی تعلقات توانائی کے شعبے میں قائم ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید تقویت ملے۔
مصری سفیرملاقات 

مزید :

صفحہ آخر -