آج کے دور میں اچھے لڑکے ملنا بہت مشکل ہے، مومنہ اقبال

  آج کے دور میں اچھے لڑکے ملنا بہت مشکل ہے، مومنہ اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے کہا ہے کہ اس دنیا اچھے لڑکے ملنا مشکل ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ ہوگئی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فورا بعد خوش قسمتی سے انہیں مرکزی کردار ملنے آفر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مجھے فوری مرکزی کردار آفر ہونے شروع ہوگئے جس کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے گوری رنگت کی وجہ سے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

مزید :

کلچر -