رسک کے باوجودہر انسان کو شادی ضرور کرنی چاہئے،آغا علی

   رسک کے باوجودہر انسان کو شادی ضرور کرنی چاہئے،آغا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ شادی ہر انسان کا زندگی کا سب سے بڑا رسک ہوتا ہے لیکن اس باوجود وہ اس حق میں ہیں کہ ہر انسان کو شادی کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں زیادہ تر برے کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے، تاہم وہ خود اچھے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں ان کی خواہش پوری ہوگی۔ شادی سے قبل اور بعد کی زندگی کے سوال پر آغا علی نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے شادی نہیں کی تھی تب انہیں 90 فیصد شادی شدہ لوگ شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شادی ہر انسان کے لیے سب سے بڑا رسک ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ ہر کسی کو یہ مشورہ دیں گے کہ ہر انسان کو لازمی شادی کرنی چاہیے۔ اداکاری کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے اور اسی لئے میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے معیاری کام ہی میری پہچان ہے۔

مزید :

کلچر -