بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کیمروں کی تنصیب ، ڈرون پروازیں شروع، فوجی گشت بھی بڑھ گیا

بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کیمروں کی تنصیب ، ڈرون پروازیں شروع، فوجی ...
بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر کیمروں کی تنصیب ، ڈرون پروازیں شروع، فوجی گشت بھی بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایل او سی پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعدگشت بھی اضافہ کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کی گشتی نفری میں اضافہ کرکے24 گھنٹے ایل او سی پر گشت کیا جارہا ہے، پونچھ اور دیگر سرحدی علاقوں میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل اوسی پرفوجی گشت کریں گے اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مبینہ طورپر پاکستان کی طرف سے دراندازی کرنیوالوں کو دیکھا جائیگا اور پھر ڈرون حملہ کردیا جائیگا۔ بھارت نے ایل اوسی کی نگرانی کے لیے ڈرون پروازیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -