پاکستان کا ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل میں لے جانے کا اعلان

پاکستان کا ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل میں لے جانے ...
پاکستان کا ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل میں لے جانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے میرانشاہ میں ہونیوالے حالیہ ڈرون حملے کی ایک مرتبہ پھر مذمت کرتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لے جانے کا اعلان کردیا ہے ۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں حالیہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرون حملے جاری رہے تو ہم جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں جائیں گے اور ان حملوں کیخلاف قرارداد پیش کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں خطرناک ثابت ہورہے ہیں، یہ امن و استحکام کیلیے حکومتی کوششوں پرمنفی اثرات بھی مرتب کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں،یہ انسانی حقوق کے حوالے سے بھی نقصان دہ ہیں،حملوں کیخلاف بین الاقوامی اتفاق رائے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونیوالے ڈرون حملے میں 3 مبینہ عرب جنگجوہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -