آصف زرداری ، بلاول کی زیر صدارت پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

آصف زرداری ، بلاول کی زیر صدارت پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدابخش (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ن لیگ کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے انتخابی منشور کی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ انتخابات کی باضابطہ تیاریوں کو نئے سال کے آغاز سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دصدارت میں نوڈیرو ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ سی ای سی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت کا اعتماد کا اظہار کہا گیا اورشہید بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو منزل تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال معاشی ابتری امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارکان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ن لیگ کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید پر افسوس کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی کی منشور کمیٹی نے اجلاس میں انتخابی منشور کی رپورٹ پیش اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات کی باضابطہ تیاریاں نئے سال کے آغاز سے کی جائیں گی اور اس حوالے سے پہلا بڑا سیاسی جلسہ پانچ جنوری کو میرپور خاص میں بے نظیر سٹیڈیم میں کیا جائے گا اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چھوٹے شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی صدور اور پارٹی رہنماؤں کو عوامی انتخابی رابطہ مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ای سی

مزید :

علاقائی -