جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں : خورشید شاہ

جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) سید خورشید احمد شاہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے کہا ہے جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قر انیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی، عوام اور تاریخ شاہد ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بے مثال قربانیوں سے ملک میں جمہوریت کا پودا لگایا اور پھر اسے پروان چڑھایا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد سیاسی جدوجہد اور جمہو ر ی وژن کی بدولت ملک میں معاشرتی و سیاسی استحکام پیدا کیا اور وقت کیساتھ ساتھ عوام محترمہ کی جدوجہد اور وژن سے مزید مستفید ہونگے ۔ بی بی کی برسی کا دن جمہوریت کیلئے عظیم قربانی کی علامت کا بھی یوم ہے ،ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بہادر بیٹی محترمہ بینظیر بٹھو نے ملک سے سفاک آمریتوں کاخاتمہ کیا۔ ہماری بہادر لیڈر نے مایوس کن وقت میں قوم کو حوصلہ دیا اور اسے آمریت کے زلت امیز اندھیروں سے نکال کر جمہوریت کی روشنی میں لا کھڑا کیا، ہمیں فخرہے ہم بھٹو‘ بی بی اور جمہوریت کے پیروکار ہیں اور ہمارے لیڈروں نے ہمیں آمریت و جمہو ر یت کا فرق اچھی طرح سمجھا دیا ہے، اسلئے ہم ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کو پروان چڑھا کر ہی دم لیں گے۔ ہم بی بی کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ پاسداری کریں گے۔

مزید :

علاقائی -