بہاولپور، کو ترقی یافتہ شعبہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عقیل نجم ہاشمی

بہاولپور، کو ترقی یافتہ شعبہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عقیل نجم ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورور پورٹ) میونسپل کارپوریشن کے منتخب ممبران نے شہر کی تعمیروترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میئر میو نسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے ڈپٹی کمشنرشوذب سعید سے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالہ سے بات چیت(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہاؤس ممبران بھی موجود تھے۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بطورمیئرممبران کی مشاورت سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تعداد اور کارکردگی میں اضافہ کیا، شہر بھرکے سیوریج کے قدیمی منصوبوں پر سے دباؤ کم کرکے محدود وسائل کے باوجود نئی سیوریج لائنیں بھی بچھائیں جس سے آئے روز عوامی مشکلات کا سبب بننے والے سیوریج کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز کی تعمیر اور گلیوں میں ٹف ٹائل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں عوامی نمائندوہ ہونے کا حق ادا کیا۔شہر کو صاف ستھرا ہیں نہیں سرسبز بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا تو ترقی یافتہ شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور سڑکوں کو توسیع دے کر شہریوں کو ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہر گلی اور سڑک پر ان کے نام کے بورڈز لگا سڑک،محلہ و گلی کے نام کو نمایاں کرکے انہیں شناخت فراہم کی۔ شہر بھر کر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کام کروائے۔ ڈپٹی کمشنرشوذب سعید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپورہمارا گھرہے۔اور ہم سب نے مل کی اس کی تعمیروترقی کیلئے اپناکردار ادا کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنرشوذب سعیدنے میونسپل کارپوریشن کے ہاؤس ممبران کو شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں میونسپل کارپوریشن کی سرکاری زمین پر جہاں جہاں پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہواہے اسے واگذار کرانے میں ہرممکن مدد کی جائیگی۔ شوذب سعید نے کہاکہ اداروں کے آپس کے تعاون اور مشاورت سے عوام کے مسائل کے حل اور کارکردگی میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے ڈپٹی کمشنرکا میونسپل کارپوریشن کا دورہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔