سعودی حکومت کی طرف سے اضافی کوٹہ کا سرکلر وزارت مذہبی امور کو موصول
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت کی طرف سے اضافہ شدہ اضافی کوٹہ کا سرکلر وزارت مذہبی امور کو موصول، حج2019ء پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے ایگریمنٹ کے مطابق سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40فیصد میں تقسیم،65سو افراد کا مزید کوٹہ پرائیویٹ سکیم میں شامل ہو گا،5ہزار پہلے ہی پرائیویٹ سکیم میں دیا جا چکا ہے ،11ہزار 500افراد کے حج کوٹہ کے لیے نئی انرول کمپنیوں سمیت پرانے ٹور زاپریٹرز میں کھینچا تانی شروع،50افراد کے ساتھ 8حج آپریشن مکمل کرنے والے 171حج آرگنائزر کم ازکم دو بسوں کا کوٹہ ہونے کے لیے پُر امید،نئی کمپنیوں نے سب کا کوٹہ برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ کر دیا،ایسا ممکن نہیں تجربہ کا ر اور نئے برابر کیسے ہو سکتے ہیں50والوں کا کچھ نہ کچھ کوٹہ بڑھے گاذرائع وزارت مذہبی امور۔
کوٹہ