بھارت کی بچگانہ حرکت کاسوشل میڈیا صارفین نے خوب مذاق اڑایا
لاہور(صباح نیوز)بھارت کی بچگانہ حرکت پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے بھارت کا خوب مذاق اڑایا ۔بھارتی دراندازی سوشل میڈیا پر بھی دشمن کو منہ توڑ جواب، ٹوئٹر پر بالاکوٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ایک صارف نے لکھا پاک فضائیہ کے آنے کے بعد بھارتی طیارے بھاگ گئے۔زیبو نامی صارف نے طنزیا ٹویٹ کیا کہ بھارتی طیارے ہزار کلو ٹماٹر پھینک کر بھاگ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی حملے میں کئی درخت مارے گئے اور زخمی بھی ہوئے۔