لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی 4 شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی 4 شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی 4 شہری شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میںبچے سمیت 4افراد شہید ہوگئے، جواب میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ایل او سی سے متصل شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اطلاعات ہیں کہ کشمیر کے علاقے عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر کے علاقوں پر گولہ باری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ سب ڈویژن پرنالہ کے مختلف سیکٹرز میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔