2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار، پاک فوج نے تصدیق کر دی

2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار، پاک فوج نے تصدیق کر دی
2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار، پاک فوج نے تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک پائلٹ کو پاک فوج کے دستوں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -