بھارتی پائلٹ کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کردی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر تباہ کر دیئے ہیں تاہم اب بھارتی صحافی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو ‘ دانیکر پیری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی ونگ کمانڈر کو پاکستان نے حراست میں لے لیا ہے ۔بھارتی صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ون کمانڈرابھی نندن مگ 21 کے پائلٹ ہیں اور انہیں پاکستان نے حراست میں لے لیاہے ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی فضائیہ تاحال اپنے ونگ کمانڈر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ، ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ 21 طیارے پر اڑے تھے لیکن ابھی تک وہ واپس نہیں آئے ہیں ۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر انکار کیا جارہا تھا تاہم اب ان کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے ۔