وزیراعظم کب خطاب کریں گے؟ وقت کا اعلان ہو گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب 3 بج کر 15 منٹ پر نشر کیا جائے گا جس میں وہ موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا جاری ہے جس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبرز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس ، ڈی جی آئی ایس آئی اور اور دیگر حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا اور اب اعلان کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب 3 بج کر 15 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا اور تین پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔