بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹ حسن اپنا طیارہ اتارنے کے بعد کیا کرتے رہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، پاکستانیوں کا جذبہ آسمان چھونے لگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں و کشمیر میں اور دوسرے کا ملبہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جا گرا۔
پاک فوج کے زمینی دستوں نے بھارت کے تین پائلٹوں کو بھی حراست میں لے لیا جن میں سے زخمی ہونے والے ایک پائلٹ کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد پاک فضائیہ کے اس شیردل جوان سکواڈرن لیڈر حسن کی تصویر سامنے آئی جس نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
پاکستانی ان کی تصویر پر واری جا رہے تھے کہ اب ساری کارروائی کر کے اپنا طیارہ اتارنے کے بعد ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور پاکستانیوں کا جذبہ آسمان چھونے لگا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکواڈرن لیڈر حسن اپنا طیارہ اتارتے ہیں تو ان کے دیگر ساتھی فوراً اکٹھے ہو جاتے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ہی ’نعرہ تکبیر‘ بلند کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے ساتھیوں کیساتھ یک زبان ہو کر ”اللہ اکبر“ کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔
۔۔۔ویڈیودیکھیں۔۔۔