”عمران خان کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ۔۔۔“، فرسٹ کزن کا وزیر اعظم کو اہم مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ ہم بھارت کیخلاف بہت متحد ہیں اور اس اتحاد کو مزید جلاءبخشنے کی ضرورت ہے ، عمران خان کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ قوم کی اتحاد کیلئے قوم کی سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا ، اب بال دوبارہ ہندوستان کی کورٹ میں ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ پاکستان نے وہی بات کی ہے جو پلوامہ حملے کے وقت کی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب بھی کہاہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، اب بال دوبارہ ہندوستان کی کورٹ میں ہے ، ہندوستان کوچاہئے کہ جنگ کونہ پھیلائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو یہ سوچ رکھنی چاہئے کہ انڈیا نے جنگ کو پھیلاناہے ، انڈیانہ پہلے مذاکرات کی طرف آیا ہے اورنہ آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی عظمت کا زعم ہے لیکن اس کے لئے کوئی چیز نافذ کرنا ممکن نہیں ہے ، ہم بھارت کیخلاف بہت متحد ہیں اور اس اتحاد کو مزید جلاءبخشنے کی ضرورت ہے ، عمران خان کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ قوم کی اتحاد کیلئے قوم کی سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا ۔