نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں ایٹمی مزاحمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں ایٹمی مزاحمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ...
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں ایٹمی مزاحمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں کم سے کم جوہری مزاحمت کی صلاحیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس ، کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزرائ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سٹریٹیجک پلان ڈویژن (ایس پی ڈی) شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امور زیر غور آئے جب کہ ڈی جی ایس پی ڈی کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حفاظتی میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان اپنے ہر قسم کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کم سے کم نیوکلئیر ڈیٹرنس (جوہری مزاحمت) کی صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور پاکستان کی جوابی کارروائی اور حکمت عملی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -