"پاکستانی کمپنی نے اب یہ کام کیا تو قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا" ترک اداکارہ اینگن التان نے خبردار کردیا

"پاکستانی کمپنی نے اب یہ کام کیا تو قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا" ترک ...
سورس: Instagram/enginaltandzytn

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب  ڈیسک)  ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل  غازی کے نام سےشہرت پانے والے اداکار اینگن التان دوزیاتان کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اداکار  کی جانب سے ایک پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے کے لئے جاری کی گئی پچھلی پریس ریلیز اب بھی برقرار ہے  اور اگر کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اینگن التان کے حوالے سے بے بنیاد دعوے بند نہ کئے گئے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انگین آلتان کے میڈیا مینیجر کی جانب سے ریلیز کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -