کنگنا رناوت نے آزاد خالصتان کی حامی تنظیم کا چیلنج قبول کرلیا

کنگنا رناوت نے آزاد خالصتان کی حامی تنظیم کا چیلنج قبول کرلیا
کنگنا رناوت نے آزاد خالصتان کی حامی تنظیم کا چیلنج قبول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد خالصتان کی حامی تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ بھائی امرت پال سنگھ کی طرف سے حالیہ دنوں بھارت سرکار اور ہندو انتہا پسندوں کو خالصتان پر مذاکرے کا چیلنج دیا تھا اور حسب سابق اس پر جواب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی طرف سے آیا ہے، جو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے زیادہ سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔
بھائی امرت پال سنگھ کے اس چیلنج پر کنگنا رناوت کی ٹیم کی طرف سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل @KanganaTeamپر جاری کیے گئے اس بیان میں اداکارہ نے ہندو مذہبی کتاب کے ایک اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مہابھارت کے دنوں سے، اور اس سے بھی پہلے سے بھارت ایک ملک تھا اور پنجاب اس کا حصہ تھا۔ 


کنگنا کہتی ہیں کہ ”امرت پال مجھ سے بحث کرے۔ اس نے پوری قوم کو چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے خالصتان کے مطالبے کو ثابت کرے گا۔ میں سخت حیران ہوں کہ کسی نے بھی اس کا چیلنج قبول نہیں کیا۔ حتیٰ کہ کسی سیاستدان نے بھی اسے جواب نہیں دیا۔ اگر خالصتانی مجھ پر حملہ کرکے مجھے تشدد کا نشانہ نہ بنائیں یا مجھے گولی مار کر قتل نہ کریں تو میں امرت پال سے مذاکرے کے لیے تیار ہوں۔“
ایک اور ٹویٹ میں کنگنا رناوت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”پنجاب میں آج جو ہو رہا ہے، میں نے دو سال قبل اس کی پیش گوئی کی تھی۔ اس وقت مجھے پر کئی مقدمے بنائے گئے تھے، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، پنجاب میں میری گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا لیکن وہی ہوا ناں جو میں نے کہا تھا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خالصتان مخالف سکھ اپنی پوزیشن اور نیت واضح کریں۔“

مزید :

تفریح -