تحریک انصاف نے مریم نواز کو جعلی وزیراعلیٰ قرار دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی مینڈیٹ پر سلیکٹ ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ ہیں۔ شکست خوردہ خاتون کو جعلی ایوان کے جعلی نمائندوں کے ووٹ سے سلیکٹ کروا کر مسلط کر دیا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں، جعلی ٹرسٹ ڈیڈز اور جعلی قطری خط جیسے فریب سے قوم آج بھی بخوبی واقف ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ 300 یونٹ مفت دینے کے دعوے، منصب سنبھالتے ہی بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کا تحفہ دیا گیا۔مریم نواز کا جعلی مینڈیٹ پر حلف اٹھانے کے بعد میرٹ کے فروغ کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باشعور عوام مینڈیٹ چور خاندان کا ہر قدم پر محاسبہ کریں گے اور پنجاب کے عوام اپنا مینڈیٹ ہر قیمت پر واپس لیں گے۔