ترجمان دفتر خارجہ کا افغان صدر کے منظور پشتین کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ کا افغان صدر کے منظور پشتین کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر ...
ترجمان دفتر خارجہ کا افغان صدر کے منظور پشتین کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صدر کے منظور پشتین کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے، ایسے بیان دونوں لکوں میں دوستی کے فروغ میں معاون ثابت نہیں ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان سے عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات رکھتا ہے اور اس کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلق قائم کرنا چاہتا ہے، خطے میں استحکام کے مشترکہ مقصد کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -