جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید میرے کلاس فیلو ہیں،ن لیگی رہنما کا دعوی

جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید میرے کلاس فیلو ہیں،ن لیگی رہنما کا دعوی
جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید میرے کلاس فیلو ہیں،ن لیگی رہنما کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھےدوست بھی رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا  تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے جسٹس(ر)عظمت سعید پر اعتراض ہو رہا ہے تو خود کمیٹی سےالگ ہوجائیں۔ مریم نواز نے جسٹس(ر)عظمت سعیدکے حوالے سے جو بیان دیااس سے متفق ہوں، تحفظات بہت زیادہ ہیں،اس لیے جسٹس(ر)عظمت سعید  کو کمیٹی سے  الگ ہوناچاہیے، مشرف دورمیں وہ قومی ادارہ برائے احتساب ( نیب )میں شامل تھےاس لیےتحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نےڈھائی سال سےکچھ نہیں کہا، حکومت کو براڈشیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی؟ ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہیں توتلاش کرلیں۔

مزید :

قومی -