ہاشم آملہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانےوالے پہلے جنوبی افریقن کپتان بن گئے

ہاشم آملہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانےوالے پہلے جنوبی افریقن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری داغ دی۔ آملہ سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقن کپتان بن گئے۔ اس کے علاوہ آملہ نے ٹیسٹ میچوں میں گیری کرسٹن کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ جیک کیلس 45 سنچریاں بنا کر پہلے، گریم سمتھ 27 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ کولمبو میں سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہاشم آملہ نے بطور کپتان انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، آملہ نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی 22 ویں سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقن کپتان بھی بن گئے۔ آملہ ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں ہامنڈ، اظہرالدین، کاﺅڈری اور جیفری بائیکاٹ کے ہم پلہ ہو گئے۔