چھوٹا لاہور ،سابق تحصیل ناظم کے قتل کے ملزم کو سزائے موت وجرمانہ

چھوٹا لاہور ،سابق تحصیل ناظم کے قتل کے ملزم کو سزائے موت وجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھوٹا لاہور(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج لاہورکی عدالت نے ملزم شیر علی کو سزائے موت اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم پر6 سال قبل تحصیل لاہورکے سابق تحصیل ناظم شاہ روم خان کے قتل کی دعویداری تھی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہورفخرزمان خان کی عدالت نے منگل کے روز ملزم شیرعلی ولد نور علی ساکن ملک ڈھیر(چارسدہ) پرفرد جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے کی سزا سنا دی ملزم پر 2010 میں سولواں رمضان کو تحصیل لاہورکے سابق تحصیل ناظم اور اے این پی کے رہنما شاہ روم خان کے قتل کی دعویداری تھی مقتول کو ایک فائر کرکے قتل کردیا گیاتھا اور قتل کی دعویداری بھی ایک اکھیلے ملزم مذکور پر ہوئی تھی۔