گرمی کے موسم میں سائنسدانوں نے کمرے میں پنکھا چلا کر سونے کا انتہائی خطرناک نقصان بتادیا

گرمی کے موسم میں سائنسدانوں نے کمرے میں پنکھا چلا کر سونے کا انتہائی خطرناک ...
گرمی کے موسم میں سائنسدانوں نے کمرے میں پنکھا چلا کر سونے کا انتہائی خطرناک نقصان بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)اگر آپ کے کمرے میں اے سی نہیں ہے تو پنکھا چلا کر سونا مجبوری ہے۔ بظاہر تو اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا کیونکہ پنکھے سے گرمی کچھ تو کم ہو جاتی ہے، مگر افسوس کہ اس فائدے کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا ہم میں سے اکثر کو علم نہیں۔

دی میٹرو کے مطابق پنکھے کے فوائد و نقصانات پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی وجہ سے سانس، جلد، اور آنکھوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اور خصوصاً دمے کے مریضوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب پنکھا چلتا ہے تو کمرے میں موجود گرد کے باریک ذرات ہوا میں اڑنے لگتے ہیں۔ جب یہ سانس کے ساتھ جسم میں داخل ہوتے ہیں تو سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔ خصوصاً دمے کے مریضوں کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔


پنکھے کی ہوا سے جلد کی سطح خشک ہو جاتی ہے۔ یہ خشکی اپنی جگہ ایک مسئلہ ہے لیکن اگر پہلے سے جلد کے مسائل لاحق ہوں تو یہ انہیں اور سنگین بنا دیتی ہے۔ اسی طرح پنکھے کی ہوا سے آنکھوں کے اندر خشکی کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے، جسے عام الفاظ میں ’خشک آنکھیں‘ کہا جاتا ہے۔ خشک آنکھوں کا مطلب یہ ہے آنکھوں کے اندر موجود قدرتی نمی خشک ہو جاتی ہے جس کے باعث آنکھوں میں جلن اور چبھن کا احساس ہونے لگتا ہے۔
آپ نے یہ بھی دیکھا ہو گا کہ اگر باقاعدگی سے صفائی نہ کی جائے تو پنکھے کے پروں پر مٹی کی تہہ جم جاتی ہے۔ جب بھی پنکھا چلتا ہے مٹی کے باریک ذرات اس تہہ سے الگ ہو کر ہماری سانس کے ذریعے جسم میں جاتے ہیں۔ یعنی اگر پنکھے کو صاف نہیں کیا جاتا تو اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -