ہنگو میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا، 3 جاں بحق

ہنگو میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا، 3 جاں بحق
ہنگو میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا، 3 جاں بحق

  

ہنگو(آئی این پی ) لوئراورکزئی کے علاقے کڑی تال میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقامی خواتین پہاڑ سے مٹی نکال رہی تھیں کہ اچانک ان پر مٹی کا تودا آگرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 خواتین مٹی کے نیچے دب گئی جن میں ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا جب کہ دیگر تین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ہنگو -