پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ورثاء کا ہسپتال کے باہر احتجاج
سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون تھانے میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے لاش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین کاموقف ہے کہ نوجوان کو چوری کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ، والد کا کہناتھا کہ میرے بیٹے کو سیہون پولیس نے تشدد کر کے مار دیا ہے ۔
ایس ایس پی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست نوجوان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پولیس اہلکار ہسپتال لے گئے ، نوجوان نشے کا عادی تھا اور موت طبعی ہے ، تشدد سے ہلاکت کا تاثر غلط ہے ، مجسٹریٹ کی نگرانی میں تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جارہے ہیں۔