پی ٹی آئی کو اپنی لائن کلیئر کرنی پڑے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کو اپنی لائن کلیئر کرنی پڑے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
پی ٹی آئی کو اپنی لائن کلیئر کرنی پڑے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سجاول (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں سٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی، پھر ان سے ہی بات کرنے کا کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو اپنی لائن کلیئر کرنی پڑے گی۔

سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو پہلے نیوٹرل سے متعلق کہتے تھے اب وہ بدل رہے ہیں۔ پہلے ان کے ذہنوں میں کچھ اور تھا، اب یہ اپنی لائن بدل رہے ہیں۔جو انہوں نے کیا، اب اس کا احساس کریں اور آگے چلنے کی بات کریں۔

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، اُسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ چاہتی کیا ہے،آئی پی پیز کے مسئلے کو حکومت سنجیدہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سولر منصوبہ شروع کیا ہے۔ جن اضلاع میں بجلی نہیں، ان میں سولر سسٹم لگانے کو ترجیح دی جائے گی۔بجلی کا بحران ایک حقیقی بحران ہے، بجٹ میں بجلی اور پینے کے صاف پانی پر فوکس کیا ہوا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں ہمارے پاس سرپلس بجلی ہے، دوسری طرف کیپسٹی چارجز دینا پڑ رہے ہیں۔ اس کے باوجود 12 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صنعتیں لگائیں، بجلی بھی استعمال ہوگی اور روزگار بھی ملے گا۔ بجلی کے بلوں تلے لوگ مر رہے ہیں، ریلیف دینا عارضی حل ہے۔